17 جولائی 2010 - 19:30

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: وہابیت نے تشدد کو فروغ دے کر اور دنیا کے امن و امان کو غارت کرکے اسلام کی بدنامی اور جگ ہنسائی کا سامان کررکھا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے "ریڈیو معارف" کے اہلکاروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے بعد اس ریڈیو کی تأسیس کو عالم تشیع کے لئے باعث فخر و اعزاز قرار دیا اور کہا: ریڈیو معارف، آئی آر آئی بی کے مثبت نقاط میں سے ایک ہے اور لوگ اس ریڈیو کا خیر مقدم کررہے ہیں چنانچہ اس ریڈیو کے کارکنوں کا حوصلے بلند ہونے چاہئیں اور آپ کو جان لینا چاہئے کہ آپ کی محنت نیتجہ بخش ہے۔ انھوں نے کہا: اسلام کمیت سے زیادہ کیفیت اور معیاری کام پر تأکید کرتا ہے اور اچھی متاع کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہوتا ہے چنانچہ آپ کو اپنی معنوی متاع کی کیفیت و معیار کی بلندی مد نظر رکھنی چاہئے۔ آیت اللہ العظمی مکارم نے کہا: مغرب کے رہنے والے اپنے مادی امور کے لئے بہت زیادہ اہمیت کے قائل ہیں اور آپ کو بھی اپنے معنوی کام کو اہمیت دینی چاہئے اور اپنے پروگراموں کے معنوی عنصر کا تحفظ کریں اور ساتھ ہی انہیں دلچسپ بنا کر پیش کریں۔ حوزہ علمیہ قم کے استاد موصوف نے سمعی اور بصری پروگراموں کو ایک ساتھ دلچسپ و جاذب بنانے اور ان کے معنوی عنصر کے تحفظ کو ممکن قرار دیا اور کہا: انبیاء اور ائمہ علیہم السلام کے بارے میں بننے والے فلموں اور سیریل فلموں میں جاذبیت اور اقدار کے درمیان پیوند کی مثالیں ہیں گوکہ بعض فلموں میں اقدار کو جاذبیت پر قربان کیا جاتا ہے چنانچہ آئی آر آئی بی کو ان نقائص کی تلافی کرنی چاہئے۔ انھوں نے برائیوں کے فروغ کی غرض سے انٹرنیٹ اور سیٹلائت ٹی وی چینلوں کے ذریعے دشمنان اسلام کی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمنان اسلام اس یلغار کے ذریعے نوجوان کے اخلاقیات اور عقائد کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ہم سب پر فرض ہے کہ نوجوانوں کو اسلام کی طرف لوٹانے کے لئے سرمایہ کاری کریں۔ دروس خارج کے استاد موصوف نے اسلامی امت کے اندر اٹھنے والے بعض فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہابیت نے تشدد کو فروغ دیا اور پوری دنیا کے امن کو غارت کیا اور اسلام کی بدنامی اور جگ ہنسائی کے اسباب فراہم کئے اور آغاز اسلام سے لے کر اب تک اسلام کو جتنا نقصان وہابیت نے پہنچایا ہے اتنا نقصان کوئی بھی خطرہ نہیں پہنچا سکا ہے۔

اپڈیٹ:

آيت‌اللہ العظمي مکارم شيرازي نے کہا: بعض معلوم الحال ویب سائٹیں تشیع کے خلاف زہرافشانی کررہی ہیں اور دشمنان اسلام ویب سائٹوں اور سیٹلائت ٹی وی چینلوں کے ذریعے مسلم نوجوانوں کو دینی اور اعتقادی شکوک و شبہات میں مبتلا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ انہیں اخلاقی برائیوں کی ترغیب دیتے ہیں؛ اور دوسری طرف سے معلوم الحال شیعہ دشمن قوتوں سے وابستہ ویب سائٹیں بھی انترنیٹ کی مجازی دنیا میں تسلسل کے ساتھ تشیع کے خلاف زہرافشانی کررہی ہیں اور انتہائی شد کے ساتھ تشیع کی مخالفت کرتی ہیں کیونکہ تشیع ان کے ناجائز مفادات کے راستے میں رکاوٹ ہے اور ریڈیو معارف بالخصوص اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادکاسٹنگ ادارے کے دیگر شعبے بالعموم، اس موضوع کو اپنے پروگراموں میں مد نظر رکھیں اور ان کا جواب دیں۔

............./110